ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ہنگامی بنیادوں پر شہر کے تمام ایس ایچ اوز کا ریکارڈ طلب کرلیا،

ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ کو اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر یقینی بنانے کیلئے کوائف کی مکمل تصدیق پر مشتمل رپورٹ جلد از جلد ارسال کی جائے ،زونل ڈی آئی جیز کو ہدایت

جمعہ 27 فروری 2015 18:44

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ہنگامی بنیادوں پر شہر کے تمام ایس ایچ اوز کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے تاکہ بدعنوان ایس ایچ اوز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے زونل ڈی آئی جیز کراچی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹیشن ہاوٴس افسران کے کوائف کی مکمل تصدیق پر مشتمل رپورٹ جلد از جلد ارسال کی جائے ۔

تاکہ ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ کو اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر یقینی بنایا جاسکے ۔بدعنوان اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکبین ایس ایچ اوز کے خلاف قرار واقعی اقدامات کیے جائیں ۔محکمانہ فرائض پس و پیش اور عوام سے منفی برتاوٴ اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکبین اور کارکردگی نہ دکھانے والے ایس ایچ اوز سے نہ صرف تقرریاں واپس لی جائیں گی بلکہ سنگین محکمانہ خلاف ورزیوں کے مرتکب افسران کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا اور مستقبل میں انہیں اہم ذمہ داریاں بھی نہیں دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ جرائم کے خلاف پولیس سے تعاون کے ضمن میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تھانہ ایس ایچ اوز علاقے میں آباد مختلف کمیونٹیز سے رابطہ کو بڑھائیں تاکہ عوام اور پولیس کے مشترکہ اقدامات کے بدولت انسداد جرائم کو یقینی بنایا جاسکے اور پولیس کے نظام کو اس کی روح کے مطابق نافذ العمل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :