گورنرخیبرپختونخوا کی لوئراورکزئی ایجنسی کے ڈگری کالج میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

جمعہ 27 فروری 2015 18:40

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء)گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایامیں زیر تعمیر ڈگری کالج میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ دہشت گرد ہمارے بچوں سے تعلیم کی سہولتیں چھین کر انہیں علم سے دوررکھناچاہتے ہیں لیکن قوم بیدارہے اورعلم دشمنوں کے ان ناپاک ارادوں کے خلاف متحد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے والے تخریبی عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔