کراچی، دہشت گردوں کے خلا ف بلا امتیاز اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے،پیر عبدالماجد نقشبندی

جمعہ 27 فروری 2015 18:34

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ا سلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما پیر عبدالماجد نقشبندی نے وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کہ حکومت ایک بار پھر کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائے گی کا دلی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہو گیا تو یہ کراچی کی عوام پر وزیر اعظم کا احسان عظیم ہو گا تاہم ا س کیلئے دہشت گردوں کے خلا ف بلا امتیاز اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پر امن کراچی کو دیدہ و دانستہ مسائل زدہ اور د ہشت زدہ بنا یا گیا ہے تاکہ اس دہشت کی آڑ میں اپنے مفاد ات کو تحفظ فراہم کیا جا ئے خواہ شہری مرتے رہیں انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست سیاست دان اور شخصیات اپنے مذموم مقا صد کیلئے کراچی کا امن تباہ کررہے ہیں اور یہی لوگ کراچی آپر یشن کی کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہیں یہ نہیں چا ہتے کہ ان کے ذاتی عسکری ونگز کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچے ا نہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے امن کمیٹی کے نام پر لیاری میں بد امنی کی وہ شروعات کرادیں کہ جس کی شائد تلافی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :