کوٹری، میونسپل کمیٹی کی غیر قانونی سائن بورڈ کے خلاف کاروائی ،15سائن بورڈز تحویل میں لے لئے

جمعہ 27 فروری 2015 18:28

کوٹری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) میونسپل کمیٹی کی غیر قانونی سائن بورڈ کے خلاف کاروائی جامشورو ،سائٹ کوٹری میں 15سے زائد سائن بورڈ تحویل میں،میونسپل کمیٹی کی شجر کاری مہم بھی شروع تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹری کے سی ایم او جاوید جتوئی ٹی او فنانس محمد شریف سمیت انکروجمنٹ سیل کی جانب سے سپر ہائی وے جامشورو نیشنل ہائی وے سمیت سائٹ کوٹری میں مختلف مقامات پر غیر قانونی سائن بورڈ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15سے زائد سائن بورڈ تحویل میں لے لئے گئے اس موقع پر سپر ہائی وے نیشنل ہائی وے سمیت ملک محراب خان پارک اسپورٹس گراونڈ میں شجر کاری مہم کے حوالے مختلف مقامات پر 8ہزار سے زائد پودے لگائے گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ کوٹری سٹیزن آرگنائزیشن کے جھانگیر سہڑو اسلم بھوریا ،ذاکر بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر میونسپل آفیسر کوٹری جاوید جتوئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوٹری تعلقہ کی دس یونین کونسل میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے مزکورہ یونین کونسل میں خاکروبوں کی ٹیم مقرر کی گئی ہے جبکہ شجر کاری بھی شروع کر دی گئی ہے پہلے مرحلے میں سپر ہائی وے جامشورو اور نیشنل ہائی وے پر آٹھ ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ مزید لگائے جائے گئے انہوں نے کہا کہ انکورجمنٹ کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے غیر قانونی سائن بورڈ تحویل میں بھی لئے گئے ہیں کوٹری کو خوب صورت بنانے کی کوشش جاری ہے انہوں نے کہا کہ سائٹ کوٹری میں پانی کی قلت بھی دور کر دی گئی ہے ایم این اے جامشورو ملک اسد سکندر کی کاوشوں سے مزید علاقوں میں بھی پانی کی سپلائی کے لئے دو نئی اسکیموں کا افتتاح کیا جائے گا ۔