نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں تیاریاں جاری،

عثمان انور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں شو کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی ریہرسل کا جائزہ لیا

جمعہ 27 فروری 2015 18:27

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب فٹ بال سٹیڈیم میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی ریہرسل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرطلبہ و طالبات نے ایروبکس، جمناسٹک اور ٹیبلو کا شاندار مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات نے علاقائی رقص کی بھی ریہرسل کی جس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی ثقافت کی عکاسی کی گئی۔اس کے علاوہ طلبہ و طالبات نے ملی نغموں پر بھی پرفارم کیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے میڈیا سے گفتگو میں بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات جس ملی جذبے کے ساتھ ریہرسل میں حصہ لے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے، تقریبات کو یادگار بنانے کیلئے وہ بہت محنت کررہے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب وقاص اکبر بھی ان کے ساتھ تھے۔نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلوں کی بھی تیاریاں جاری ہیں، مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :