سکھر: سانحہ شکار پور کے ماسٹر مائنڈز گرفتار

جمعہ 27 فروری 2015 17:36

سکھر: سانحہ شکار پور کے ماسٹر مائنڈز گرفتار

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015 ء): پولیس نے سرچ آپریشن کر کے سانحہ شکار پور کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کر لیا ہے، دہشتگردوں میں خلیل احمد اور رسول بخش شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں سانحہ شکار پور کی پلاننگ میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور انہوں نے ہی خود کش حملہ آور کو ٹرینڈ کیا اور اسے امام بار گاہ پر پہنچایا اس کے علاوہ بھی جرائم میں ملوث ہیں تاہم پولیس ملزمان کی شناخت پر مزید دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہے اور چھاپے مارنے کا سلسلہ بھی جاری ہے.