ایوان بالا میں 5قائمہ کمیٹیوں قانون و انصاف ‘خزانہ ‘انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘مذہبی امور اور کابینہ سیکرٹریٹ کی رپورٹس پیش

جمعہ 27 فروری 2015 17:27

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) ایوان بالا میں 5قائمہ کمیٹیوں قانون و انصاف ‘خزانہ ‘انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘مذہبی امور اور کابینہ سیکرٹریٹ کی رپورٹس پیش کر دی گئی۔جمعہ کو سینیٹر احمد حسن نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی انسداد اور زنا بالجبر قوانین (فوجداری قوانینی ترمیمی) بل 2014ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2013ء پر کمیشن کی رپورٹ کمیٹی کی چیئرپرسن بیگم نسرین جلیل کی طرف سے سینیٹر نزہت صادق نے ایوان میں پیش کی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے موبائل سیلولر لائسنس/سپیکٹرم تھری جی، فور جی، ایل ٹی ای کی نیلامی سے متعلق نکتہ اعتراض پر کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد ادریس خان صافی کی طرف سے سینیٹر زاہد خان نے ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کی جولائی 2012ء سے نومبر 2014ء کے تک کے عرصہ کے لئے کمیٹی کی پہلی رپورٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حافظ حمد اللہ کی طرف سے سینیٹر ایم حمزہ نے پیش کی۔ سینیٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ اور کیپیٹل ایڈمنسٹریشن و ڈیلپمنٹ کی جولائی 2013ء سے دسمبر 2014ء تک کے عرصے کے لئے کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر کلثوم پروین کی طرف سے سینیٹر روبینہ خالد نے ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :