ڈیرہ اسما عیل خان اورمیانوالی کے سرحدی پر گا ؤں کی پہا ڑیوں میں تانبے، پیتل، تیل کے ذخا ئر کی موجودگی کا انکشاف

جمعہ 27 فروری 2015 17:19

ڈیرہ اسماعیل خان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)ڈیرہ اسما عیل خان اورمیانوالی کی سرحد پر گا ؤں کنڈل ، اللہ گڈ اور کمر تنگی کی پہا ڑیوں میں تانبے، پیتل اور تیل کے ذخا ئر کی موجودہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گا وئں کنڈل کے پہا ڑی سلسلوں میں چٹانوں کی اوٹ سے مرکب نما تیل رس رہا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل یہاں ایک کمپنی نے کام شروع کیا، مگر چند ماہ بعد کام بند کرکے چلی گئی۔

(جاری ہے)

زیادہ تر لوگ تیل نکال کر انجنوں میں استعمال کرتے ہیں، اور گھروں میں جو چھوٹے چھوٹے انجن لگے ہیں ان میں آئل کی جگہ استعمال کرتے ہیں۔ اس وقت جو نئے زخا ئر دریا فت ہو گئے ہیں، ڈیرہ اسما عیل خان گیس کے ذخائر کے حو الے سے A1، بنو ں A2، لکی مروت A3 اور کرک جا کے B1بن جا تا ہے۔میڈیا ضلع لکی مروت کے پہا ڑی سلسلے درہ بین میں قدرتی گیس جبکہ مغل کو ٹ کی پہاڑیوں میں خام تیل کے ذخا ئر کی موجودگی پہلے ہی رپورٹ کرچکا ہے۔ ملکی سیا سی منظر نامے پر ان دنوں پڑوسی ملک چین کے شہر کا شغر سے گوادر تک اقتصادی راہداری کا چرچا ہے۔ اس روٹ کا ایک سیکشن کنڈل، ڑوب بھی ہے اگر ان معدنی وسائل اورتجارتی راہداریوں کے منصوبے مکمل کرلیے گئے توملک میں دہشت گردی کے عفریت پربھی قابو پایا جاسکے گا