شاہکوٹ ، ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان طالبعلم ہلاک، دوساتھی زخمی

جمعہ 27 فروری 2015 17:10

شاہکوٹ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) شاہکوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان طالبعلم ہلاک، دوساتھی زخمی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وارڈنمبر 9کا رہائشی تھرڈ ائیر کا نوجوان سٹوڈنٹ بلال احمد اپنے دو ساتھیوں جنید اور شکیل کے ہمراہ جھمرہ جا رہا تھا کہ راستے میں شاہکوٹ جھمرہ روڈ پر سامنے سے آنے والی گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں بلال موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیاجبکہ دو ساتھی جنید اور شکیل شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :