کسی پرائیویٹ پرنٹنگ پریس کیساتھ بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا ، حکومت نے فی بیلٹ پیپر 3 روپے کے حساب سے رقم ادا کی ہے،شیخ آفتاب احمد

جمعہ 27 فروری 2015 17:06

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے مجموعی طور پر 181,743,000 بیلٹ پیپر چھپوائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ کسی پرائیویٹ پرنٹنگ پریس کیساتھ بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا جبکہ حکومت نے فی بیلٹ پیپر 3 روپے کے حساب سے رقم ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کرائے تھے جو صاف شفاف اور غیر جانبدار تھے۔