پر ویز رشید نے کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار عمرا ن خان کو ٹھہرادیا

جمعہ 27 فروری 2015 17:03

پر ویز رشید نے کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار عمرا ن خان کو ٹھہرادیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2015ء) وفاقی وزیراطلاعات پر ویز رشید نے کہاہے کہ دراصل کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پر ویز رشید کا کہناہے کہ کرکٹ اس وقت تباہ ہوئی جب عمرا ن خان نے کرکٹ کھیلنا چھوڑی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار نواز شریف کو ٹھہرایا تھا کہ انہوں نے نجم سیٹھی کو تحفے میںپی سی بی کی چیئرمین شپ دی تھی جس کے باعث کرکٹ کا یہ حال ہوا ۔عمرا ن خان کے اس بیان کے رد عمل میں پرویز رشید کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے عمران خا ن کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :