پنجاب بھر میں681ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق،583زخمی

جمعہ 27 فروری 2015 16:47

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران681ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق جبکہ 583 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ249افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں301ڈرائیورز ،25کم عمرڈرائیور،400مسافراور139پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ138ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت141ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے ملتان46حادثات میں51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل840متاثر ہونے والوں میں سے671مرد اور169خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں120افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور530فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور190زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر510موٹر سائیکلز111آٹو رکشے83موٹر کاریں46مسافربس23ٹرک، اور84دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :