ڈہرکی میں کالعدم تنظیم کا مبینہ کارکن گرفتار، جہادی لٹریچر برآمد

جمعہ 27 فروری 2015 16:42

ڈہرکی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)ڈہرکی میں پولیس نے چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کو گرفتار کر کے جہادی مواد برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی گھوٹکی ابرار حسین کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر مسلم کالونی کے ایک گھر میں چھاپا مار کر کالعدم تنظیم جیش محمد کے لیے کام کرنے والے ایک ملزم سعید راجپوت کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے مذہبی لٹریچر، جہادی اخبارات، آڈیو کیسیٹیں، چندے کی رسیدیں اور ایک خنجر بر آمد کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جس کے خلاف نئے آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔