عذیر بلوچ کو ابو ظہبی سینٹرل جیل سے دبئی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا

جمعہ 27 فروری 2015 16:42

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پاکستان حوالگی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور انہیں ابو ظہبی کی سنٹرل جیل سے دبئی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔دبئی میں موجود پولیس ذرائع کے مطابق عذیر بلوچ ابوظہبی کی سینٹرل جیل میں قید تھااسے دبئی پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو دبئی میں چھٹی ہونے کی وجہ سے عزیر بلوچ کی پاکستانی حکام کو حوالگی میں ایک2 روز کی مزید تاخیر ہوسکتی ہے کیونکہ عذیر بلوچ کے پاسپورٹ کی معیاد2014 ختم ہوگئی تھی پاکستان منتقل کرنے کیلیے عذیرکے عارضی پاسپورٹ بنوانے کاکام آخری مراحل میں ہے۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان منتقلی کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے عذیربلوچ کی منتقلی کے دوران کسی بھی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے یہ بات بھی زیرغور ہے کہ عزیر بلوچ کو پہلے اسلام آباد منتقل کیا جائے اور پھرخفیہ طریقے سے اسے کراچی منتقل کردیا جائے تاہم ابتک پولیس ذرائع حتمی طور پر کسی بھی پروگرام کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔

متعلقہ عنوان :