نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نے نانگا پربت دہشت گردی میں ملوث ملزموں کے فرار کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

جمعہ 27 فروری 2015 16:40

گلگت بلتستان (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر نے گلگت ڈسٹرکٹ جیل سے سانحہ نانگا پربت کے دہشت گردی میں ملوث ملزموں کے فرار ہونے کے واقع کی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ سے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جیل سے مجرموں کے فرار ہونے کے واقعے میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مفرور ملزموں کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور گلگت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکے سخت کئے جائیں تاکہ مجرموں کو آسانی سے نکلنے کا موقع نہ مل سکے۔