گلگت : فرار قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کے لیے سیکرٹری داخلہ نے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

جمعہ 27 فروری 2015 16:31

گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء): گلگت میں رات گئے جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفاتری کے لیے سکیورٹی فورسز نے شہر بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے لیے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان نے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کے لیے 20 لاکھ روے انعام کا اعلان کیا ہے. جبکہ غفلت برتنے پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سمیت جیل کے 3 اہلکاورں کو معطل کر دیا گیا ہے.