معین خان کو پولیس نے سکیورٹی فراہم کر دی

جمعہ 27 فروری 2015 16:29

معین خان کو پولیس نے سکیورٹی فراہم کر دی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو پولیس نے سکیورٹی فراہم کر دی ہے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ زون طارق دھاریجو نے بتایا کہ چیف سلیکٹر معین خان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

اس صورت حال کے بعد معین خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے گھر کے باہر پولیس اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد سے معین خان کا فون نمبر بھی بند ہے۔

متعلقہ عنوان :