پاکستانی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے وہ جو کہنا چاہیے کہہ سکتا ہے ،بھارت اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیا رہے

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وارننگ پر میڈیا سے گفتگو میں ردعمل

جمعہ 27 فروری 2015 16:27

نئی دہلی/ نوئیڈا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی وارننگ کو اہمیت نہیں دیتے وہ جو بھی کہنا چاہیے کہہ سکتا ہے ،بھارت اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیا رہے ۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی آرمی چیف کے کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جو بھی کہنا چاہیے وہ کہہ سکتا ہے لیکن بھات اپنی سرحدوں کادفاع کرنے کیلئے مکمل تیا رہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ میں شہریوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ بھارت کی سرحدیں محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھارت کو خبردار کیا تھا کہ ورکنگ باوٴنڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثر پڑ رہا ہے کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں دراصل دہشت گردی کے خلاف حالیہ کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔گزشتہ کئی ماہ کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ 50 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔