وزیراعظم نواز شریف کا سندھی لوک فنکار صادق فقیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 27 فروری 2015 16:25

وزیراعظم نواز شریف کا سندھی لوک فنکار صادق فقیر کے انتقال پر افسوس ..

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) وزیراعظم نواز شریف کا سندھی لوک فنکار صادق فقیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار، سندھی میوزک کیلئے صادق فقیر کی خدمات پر خراج عقیدت ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سندھی لوک فنکار صادق فقیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے سندھی میوزک کیلئے صادق فقیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ واضح رہے کہ معروف سندھی لوک فنکار صادق فقیر کا انتقال گزشتہ روز سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے دوران ہوا۔

متعلقہ عنوان :