پاک امریکا اقتصادی تعلقات اچھے ہیں، امریکہ نے پاکستان میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، امریکہ پاکستانی مصنوعات کاسب سے بڑا امپورٹر اور سرمایہ کارہے ، معاشی تعاون سے دو طرفہ فائدہ ہوگا، پاک امریکہ بزنس کانفرنس میں 100 امریکی کمپنیاں شرکت کریں گی ،افغانستان میں امریکی فورسز کے زیر استعمال مزید اسلحہ پاکستان کو دینے کے لیے بات چیت چل رہی ہے

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کراچی میں تقریب سے خطاب ‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 فروری 2015 16:25

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاک امریکا اقتصادی تعلقات اچھے ہیں، امریکہ نے پاکستان میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، امریکہ پاکستانی مصنوعات کاسب سے بڑا امپورٹر اور سرمایہ کارہے ، معاشی تعاون دونوں ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگا، پاک امریکہ بزنس کانفرنس 10سے 12مارچ کو اسلام آبادمیں ہوگی ، بزنس کانفرنس میں امریکا کی 100کمپنیاں شرکت کریں گی ،افغانستان میں امریکی فورسز کے زیر استعمال مزید اسلحہ پاکستان کو دینے کے لیے بات چیت چل رہی ہے ۔

وہ جمعہ کو نجی ہوٹل یں تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ اقتصادی تعلقات اچھے ہیں ۔ گزشتہ 7سال میں امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں 1.3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پاک امریکہ بزنس کا نفرنس میں امریکہ کی 100کمپنیاں شرکت کریں ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کررہے ہیں ، توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکہ پاکستان کی مدد کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

2018تک 1400میگاواٹ بجلی امریکی تعاون سے نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فورسز کے زیر استعمال اسلحے میں سے کچھ پاکستان کو دیا ہے ۔ بارودی سرنگ کو صاف کرنے کی مشینری بھی پاکستان کو دی گئی ، یوایس فورسز کے زیر استعمال مزید اسلحہ پاکستان کو دینے کے لیے بات چیت چل رہی ہے ۔