حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 27 فروری 2015 16:09

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے ،عوام اشیاء خوردونوش میں کمی کی توقع کر رہی تھی لیکن حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعا ت میں اضافہ کر کے مہنگائی کے نئے طوفان کی نوید سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے کی حکومت کو اپنے طرز حکمرانی کو تبدیل کرنا ہو گامسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کے اندر اپنا اعتماد کھو دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں۔

صوبے کی عوام کوپچھلے 8 سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھا ہوا ہے جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔