نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2013ء پر کمیشن کی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کر دی گئی

جمعہ 27 فروری 2015 16:08

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2013ء پر کمیشن کی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمیٹی کی چیئرپرسن بیگم نسرین جلیل کی طرف سے سینیٹر نزہت صادق نے تحریک پیش کی کہ قواعد، ضابطہ کار وانصرام کارروائی سینیٹ 2012ء کے قواعد کے تحت نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000ء میں مزید ترمیم کا بل نجی کمیشن (ترمیمی) بل 2013ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر پر آج دن تک صرف نظر کیا جائے جس کی ایوان نے منظوری دیدی جس کے بعد انہوں نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :