اسلام آباد:ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے سب کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا، ہم سب کو ووٹ خریدنےکا سلسلہ ختم کرنا ہو گا، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں سے خطاب

جمعہ 27 فروری 2015 15:57

اسلام آباد:ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے سب کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : پارلیمانی جماعتوں کے رینماؤں کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ خریدنے کا سلسلہ ہمیں مل کر ختم کرنا ہو گا میں سمجھتا ہوں کہ ووٹ خریدنا جمیر خریدنے کے مترادف ہے جو کہ ایک مکروہ کاروبار ہے اور ا س کے بعد ووٹ خرید کر ایوان بالا میں بیٹھنا اس سے بھی زیادہ افسوسناک ہے.

ایسے کاروباروں کے خاتمے ہی سے پاکستان میں جمہوریت کا بول بالا ہو گا.

(جاری ہے)

انہوں نے سب جلاس میں موجود پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر سینیٹ کے تقدس کو بر قرار رکھنا ہو گا سینیٹ الیکشن کا انتخابی اصلاحات سے بہت گہرا تعلق ہے انتخابی عمل میں اصلاحات کے لیے سب کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہو گا وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی سے ہی انتخابات کو زفاف بنایا جا سکے گا، اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے کی گئی 22 ویں ترمیم بھی زیر غور آئی لیکن اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماؤں نے 22 ویں ترمیم کی مخالفت کر دی.