سپر یم کو رٹ ، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے جج صاحبان کا روسٹر جاری

جمعہ 27 فروری 2015 14:44

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) چیف جسٹس ناصرالملک کے حکم پر 2 سے 6 مارچ تک مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے جج صاحبان کا روسٹر جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد میں 4 جبکہ پشاور اور لاہور رجسٹری میں صرف ایک بنچ قائم کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی صحت بہتر ہوگئی ہے وہ بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس ناصرالملک‘ جسٹس امیر ہانی مسلم‘ جسٹس اعجاز چوہدری۔

(جاری ہے)

بنچ نمبر 2 میں جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مقبول باقر۔ بن نمبر 3 میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ‘ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان۔ بنچ نمبر 4 میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جبکہ پشاور میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس شیخ عظمت سعید اور لاہور میں جسٹس میاں ثاقب نثار‘ جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس عمر عطاء بندیال مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :