فیصل آباد: کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب کا واقعے کا نوٹس سخت کاروائی کے ہدائیت

جمعہ 27 فروری 2015 14:41

فیصل آباد( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) : پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، اہلِ علاقہ نے ملزم کو قابو کرکے تشددکا نشانہ بنا کرپولیس کیحوالے کردیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے گلفشاں کالونی کے رہائشی محنت کش صادق کی پانچ سالہ بچی کو ملزم وسیم نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قبرستان کے باہر پھینک دیا۔

(جاری ہے)

ملزم ایک دوسری بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرملزم کوحراست میں لے لیا اورتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔شہریوں نے زیادتی کے واقعے کے خلاف ٹائرجلا کرجھنگ روڈ کو دو گھنٹے تک بلاک کئے رکھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورآئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے

متعلقہ عنوان :