انتہا پسندی پھیلا نے پنجاب کی تین یونیورسٹیوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کافیصلہ

جمعہ 27 فروری 2015 14:36

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) حکام کے مطابق انتہا پسندی پھیلا نے میں صرف مدارس ہی نہیں طلباء تنظیمیں بھی ملوث ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبے کی تین یونیورسٹیوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی اجازت مانگ لی۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق تینوں یونیورسٹیوں کے چند طلباء انتہا پسندی پھیلانے میں ملوث ہیں، انٹیلی جنس ادارے نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو پیش کردی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد، یونیورسٹی آف سرگودھا اور پنجاب یونیورسٹی کی طلباء تنظیمیں انتہا پسندی پھیلا رہی ہیں۔زرعی یو نیو رسٹی آف فیصل آباد میں انتہا پسند تنظیم داعش کا لٹریچر بھی ملا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں یونیورسٹیوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کو ضروری قراردیتے ہوئے پنجاب حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں زرعی یونیورسٹی آ ف فیصل آباد اور سرگودھایونیورسٹی میں آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :