اداکارہ روبی انعم کی والدہ انتقال کر گئیں ، فنکاروں کا اظہار تعزیت

جمعہ 27 فروری 2015 14:21

اداکارہ روبی انعم کی والدہ انتقال کر گئیں ، فنکاروں کا اظہار تعزیت

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) معروف اداکارہ روبی انعم کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھی اور گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ۔

(جاری ہے)

روبی انعم کی والدہ کے انتقال پر شوبز فنکاروں اداکار امان اللہ ، انور علی ، افتخار ٹھاکر ، زارا اکبر ، ماہ نور ، ندا چوہدری ، آفرین ، آشا چوہدری ، شانزہ ، اکمل واگی ، قیصر جاوید ، گوشی خان ، نگار چوہدری ، شیبا بٹ ، بی جی ، صائمہ خان ، میگھا ، ڈاکٹر اجمل ملک ، قیصر ثناء اللہ ، ہنی البیلا ، ظفر ارشاد ، ظفری خان ، طارق ٹیڈی ، سردار کمال ، نسیم وکی ، الحمراہال lکے اسٹیج منیجر حاجی عبدالرزاق اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام ذوالفقار ذولفی سمیت دیگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

فنکاروں نے کہا کہ والدہ کا انتقال روبی انعم کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے لیکن ہم اس غم میں روبی انعم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ ہماری دعا ہے کہ خدا مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور روبی انعم سمیت دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل دے ۔