پاکستان تحریک انصاف کشمیر کو بھارت کے قبضے سے آزاد کروائے گی ‘ جہانگیر ترین

جمعہ 27 فروری 2015 14:17

مظفر آباد /اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کشمیر کو بھارت کے قبضے سے آزاد کروائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کو یکجا کرکے ریاست جموں کشمیر کو بحال کروانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔نئے پاکستان کے ساتھ نیا کشمیربنانے کی جدوجہد بھی جاری رکھی جائے گی۔