بنوں ‘ پولیس موبائل پر بم حملے میں ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی ‘ گاڑی کو نقصان پہنچا

جمعہ 27 فروری 2015 14:16

بنوں (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) بنوں میں پولیس موبائل پر بم حملے میں ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میریان روڈ پر تھانہ منڈان کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پولیس گاڑی کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سعداللہ خان سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنھیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔