اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی

جمعہ 27 فروری 2015 14:16

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس کے تحت قیمتوں میں 12 روپے باسٹھ پیسے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے 27 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی۔

(جاری ہے)

یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 5.59 روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین کی قیمت میں 12.62روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.32 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی سمری کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.50 روپے فی لیٹر اضافے ‘ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.49روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اگر حکومت نے جی ایس ٹی کی شرح میں کمی نہ کی تو یکم مارچ سے پیٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 88 پیسے اور ہائی آکٹین 92روپے 93 پیسے ہوگی۔جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 68روپے 76 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 63روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 61 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 75 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 28 فروری کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :