گلگت: جیل سے فرار قیدیوں کا معاملہ، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند

جمعہ 27 فروری 2015 13:58

گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : جیل سے فرار قیدیوں کو ڈھونڈنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے شہر بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا.

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے تحت شہر کے تمام داخلی اور خارجی روستوں کو بند کر دیا گیا ہے، مسکار کوئی اور سونی کوٹ میں فوجی دستے تعینات کر دئے گئے ہیں جبکی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے قیدی کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہےگذشتہ روت گلگت جیل سے 4 قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جن پر پولیس نے فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک ، ایک زخمی جبکہ دو قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ نے آئی جی جیل خانہ جات فیصل سلطان کو معطل کر دیا ہے، آئی جی جیل خانہ جات کو بر طرف، جیل سے قیدیوں کے فرار میں کامیبی پر کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :