پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین کی مطالبات کے حق میں پیسکو ہیڈکوارٹر میں ہڑتال احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 27 فروری 2015 13:19

پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں پیسکو ہیڈکوارٹر میں ہڑتال کردی ہے۔ ملازمین نے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین نے جمعہ کو مطالبات کے حق میں ہیڈکوارٹر کی تالا بندی کر رکھی ہے ۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ انہیں اپ گریڈیشن، چالیس فی صد ہارڈ ایریا الاؤنس اور سال میں دو بونس دیئے جائیں۔ پیسکو ملازمین نے ہیڈکوارٹر سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔