پشین تحصیل برشور میں خسرے سے 8 بچے جاں بحق

جمعہ 27 فروری 2015 13:18

پشین (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)بلوچستان کے ضلع پشین کے تحصیل برشور میں خسرے سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے یہ بات یونین کونسل برشور کے چیئرمین عبدالولی کاکڑ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ خسرے سے بچوں کی ہلاکتیں ضلع پشین کے علاقے برشور اور گردونواح کے علاقوں میں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ برشور اور گردونواح کے علاقوں میں بڑی تعداد میں بچے خسرے سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک بچوں میں 7کی ہلاکت یونین کونسل خلجی جبکہ ایک کی ہلاکت یونین کونسل برشور میں ہوئی ہے۔یونین کونسل کے چیئرمین نے بتایا کہ ویکسی نیشن اور علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔