پشاور سرچ آپریشن کے دور ان ایک افغان شہری سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

جمعہ 27 فروری 2015 13:18

پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پشاور کے مختلف علاقوں اور آرمی پبلک اسکول کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیاجس میں ایک افغان شہری سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاپولیس کے مطابق علاقہ حسن گڑھی، ورسک روڈ اورآرمی پبلک اسکول کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم ایک افغان شہری سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :