پنجاب حکومت نے مشکوک افراد کی نگرانی کیلئے 5 ہزار چپس خرید لیں‘ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے پاؤں میں لگائی جائیں گی
جمعہ 27 فروری 2015 13:07
لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پنجاب حکومت نے پانچ ہزار چِپس خرید لیں ، پہلے مرحلے میں سات سو افراد کے پاوٴں میں لگائی جائیں گی۔پنجاب حکومت کے امن و امان کے قیام کے لیے جدید ترین اقدامات ۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو قانون کی نظروں میں رکھنے لیے جدید ترین طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہالی وڈ کی فلموں میں بھی اکثر دکھایا جاتا ہے کہ مخصوص افراد کی کڑی نگرانی کے لیے انہیں چِپس لگا دی جاتی ہیں جس کے بعد ان کی ہر نقل و حرکت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں رہتی ہے۔
پنجاب حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ کے لیے 5 ہزار چِپس خرید لیں۔ ان افراد کو ہر لمحہ قانون کی نگاہوں میں رکھنے لیے چِپس ان کے پاوٴں میں لگائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں سات سو اور دوسرے مرحلے میں آٹھ سو افراد کے پاوٴں میں چِپس لگائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ چِپس تین مختلف ممالک سے منگوائی گئی ہیں جن میں امریکا ، ترکی اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ چِپ کی میعاد کم از کم ایک برس زیادہ سے زیادہ تین برس ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.