سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کھوتا ٹریڈنگ ہو رہی ہے: چوہدری شجاعت

جمعہ 27 فروری 2015 12:46

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کھوتا ٹریڈنگ ہو رہی ہے: چوہدری ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں ہمیں نہیں بلایا گیا آئین میں ترمیم کسی کی ذات کے لیے نہیں ہونی چاہئیے ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہئیے ترمیم کی ضروورت ہے لیکن نظام کو بھی بدلنا ہو گا.

(جاری ہے)

سینیٹ انتخابات میں کی گئی ترمیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ہونی چاہئیے اور اس کے لیے مؤ ثراقدامات بھی کیے جانے چاہئیں لیکن سینیٹ میں ہار س ٹریڈنگ نہیں بلکہ کھوتا ٹریڈنگ کی جا رہی ہے اور کھوتا بھی وہ جس کی نسل دیکھنا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا یہ انتخابات ہونے دیں اگلی بات دیکھا جائے گا.

متعلقہ عنوان :