پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک اور ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ، ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے اقدامات کی حمایت

جمعہ 27 فروری 2015 12:40

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک اور ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین کا آپس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤن نے ملک ی صورتحال اور سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت کی جانب سے کی گئی ترمیم کی حمایت کی، ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سیاسی نظام کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کے لیے سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار کو بدل دینا چاہئیے. الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک چیلنجز سے دو چار ہے اور اس کے لیے تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد ضروری ہے.