پنجاب : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلی پنجاب سے پنجاب کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کی اجازت مانگ لی

جمعہ 27 فروری 2015 12:17

پنجاب : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلی پنجاب سے پنجاب کی تین ..

پناجب(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پنجاب کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں ٹرگٹڈ آپریشن کے لیے اجازت مانگ لی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ اشتعال پھیلانے میں صرف مدارس کا ہی نہیں بلکہ یونیورسٹیوں میں موجود انتہا پسند طلبا تنظیموں کا بھی ہاتھ ہے، اس حوالے سے حساس اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ بھی پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی اور یونیوارسٹی آف سرگودھا میں موجود طلبا تنظیمیں بھی انتہا پسندی پھیلا رہی ہیں جبکہ فیصل آباد کی یونیورسٹی کے طلبا سے تو داعش کا اشتعال انگیز مواد بھی بر آمد ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے شہباز شریف سے اجازت طلب کی ہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں یونیورسٹیز میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جا سکتا ہے.

متعلقہ عنوان :