مستونگ،کوچز اور ٹرالر سے بھاری مقدار میں اسمگل کی جانیوالی اشیا برآمد

جمعہ 27 فروری 2015 11:32

مستونگ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)ایف سی نے مستونگ آر سی ڈی شاہراہ پر کارروائی کے دوران مختلف کوچز اور ٹرالر سے بھاری مقدار میں اسمگل کی جانیوالی اشیا برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مختلف مسافر کوچ اور ایک ٹرالر کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسمگل کی جانیوالی اشیا برآمد کرلیں۔اِن اشیا میں کپڑا، ٹائر، چائے، گٹکہ، سگریٹ، ایل ای ڈی ٹی وی اور گاڑیوں کے پارٹس شامل تھے۔سامان براستہ مستونگ کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیاجارہاتھا۔