اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعہ 27 فروری 2015 11:31

نیویارک (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف منفی پرو پیگنڈا کا موٴثر جواب دیا جائے گا ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر اپنے اصولی موٴقف پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کا موٴثر جواب دیں گے ، پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں طاقت کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں ، اصلاحات میں اپنا کردار ادا کروں گی۔ واضح رہے کہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :