اسلام آباد: وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

جمعہ 27 فروری 2015 11:07

اسلام آباد: وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن میں وزیر ااعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے بلدیاتی انتخابات نہ کرواکے آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا ا کو نوٹس جاری کیا جائے جس پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے کہا ہے. جسٹس ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ کہ ابھی نوٹس جاری نہیں کیا جا رہا ضرورت پڑنے پر لازماً نوٹس بھی جاری کر دیا جائے گا. انہوں نے اٹارنی جنرل سے طلب کیا کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کا ذمہ دار کون ہے تاہم عدالت نے بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کو منگل تک ملتوی کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :