حکومت ہرسطح پرانتخابی عمل شفاف چاہتی ہے ،عرفان صدیقی ،

بوری اٹھاکرپیسے باٹنے والوں کاراستہ روکناہوگا،سینٹ کے انتخابات کے لئے رائے شماری خفیہ نہیں ہونی چاہئے،سرکاری ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہاہے کہ حکومت ہرسطح پرانتخابی عمل شفاف چاہتی ہے ،بوری اٹھاکرپیسے باٹنے والوں کاراستہ روکناہوگا،سینٹ کے انتخابات کے لئے رائے شماری خفیہ نہیں ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ اقدارکی سیاست کوپروان چڑھایا،پی ٹی آئی اورحکومت کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 1973ء کے آئین میں ترامیم نظام کی بہتری کیلئے کی گئیں ،جمہوریت میں تسلسل ہی بہتری کی جانب لے جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ آج جوسینٹ کارکن بنے گاوہ سولہ سال تک ممبررہے گا۔سینٹ کے انتخابات میں خفیہ رائے شماری نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہرسطح پرانتخابی عمل شفاف چاہتی ہے سینٹ کے انتخابات میں بوریاں اٹھاکرپیسے باٹنے والوں کاراستہ روکناہوگا۔

متعلقہ عنوان :