وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب

جمعرات 26 فروری 2015 23:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے یانٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سید اقتدار حیدر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی کو میرٹ کے برعکس یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن کے عہدے پر تعینات کیا اورعدالتی حکم پر مریم نواز کو یہ عہدہ چھوڑنا پڑا۔

اس کے علاوہ مریم نواز کا شناختی کارڈ پر نام مریم صفدر ہے جبکہ یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن کے عہدے کے لئے غلط طور پر مریم نواز کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سماعت 5مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔

متعلقہ عنوان :