قائمقام گورنر رانا محمد اقبال سے فروٹ منڈی اسلام آباد کے صدر سراج آغا سے ملاقات

جمعرات 26 فروری 2015 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال سے گورنر ہاؤس لاہور میں فروٹ منڈی اسلام آباد کے صدر سراج آغا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بہترین سازگار ماحول فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

قائم مقام گورنر پنجا ب نے کہا کہ بلا شبہ ہمارا ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نہ صرف ہماری مسلح افواج مصروف عمل ہے بلکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں،سول سوسائٹی اور عوام اس کے خاتمے کے لئے ایک پیچ پر کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور ہم یقینا دہشت گردی کی اس لعنت کو بہت جلد اپنے ملک سے اکھاڑ باہر پھینکیں گے۔

قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہر کوئی ان مشکلات میں قومی سوچ اور اجتماعی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں معاشی ترقی کے اہداف کے لئے کوششیں کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش انہیں بنیادی مسائل کودور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :