ڈیرہ مراد جمالی ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر رحمت صالح بلوچ آج ایل ایچ ویز کے مستقلی کے آرڈرز پروقار تقریب میں تقسیم کریں گے

جمعرات 26 فروری 2015 23:06

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر رحمت صالح بلوچ آج نصیرآباد میں 215ایل ایچ ویز اورجعفرآباد میں 280سے زائد ایل ایچ ویز کے مستقلی کے آرڈرز ایک پروقار تقریب میں تقسیم کریں گے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر رحمت صالح بلوچ ڈی ایچ او آفیس میں نصیرآباد کے 215لیڈی ہیلتھ ورکرز میں باقاعدہ طور پر مستقل ہونے کے آرڈرز تقسیم کریں گے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے نمائندہ نے سنچری ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی موجودہ حکومت کی ایک اہم کارنامہ ہے اور اس طرح کے اقدامات سے صحت میں انقلابی تبدیلی ہو رہی ہے انہوں نے ڈاکٹر مالک بلوچ نے پندرہ سال سے زائد عرصہ بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کرنے احسن اقدام اٹھایا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔