کوئٹہ،نواب ثناء اللہ خان زہری کی ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پارٹی امیدواروں کومبارکباد

جمعرات 26 فروری 2015 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدرسینئرصوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پارٹی امیدواروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی سے بلوچستان میں خوشحالی آئیگی اورنومنتخب بلدیاتی نمائندے صوبے کے عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت قیام امن میں اہم کرداراداکریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلدیاتی انتخابات کے ضمنی مراحل میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے ڈسٹرکٹ چےئرمین مستونگ بلال قاسم کرداورڈسٹرکٹ وائس چےئرمین حاجی عزیز سرپرہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے یہ ثابت ہوگیاہے کہ پنجاب کے بعد بلوچستان پاکستان مسلم لیگ(ن)کادوسراقلعہ بن چکاہے سینئرصوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاروز اول سے یہی موقف رہاہے کہ اختیارات نچلی سطح پرمنتقل ہوں تاکہ شہریوں کوزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہے بلوچستان واحدصوبہ ہے جہاں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے اورنتائج سب کے سامنے ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے میدان مارلیاپاکستان مسلم لیگ(ن)کے نومنتخب عوامی نمائندوں کو جومینڈیٹ عوام نے دیاہے وہ اس پرہرصورت میں پورااتریں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام میں رہ کرہی عوام کی خدمت کیاجاسکتاہے اوراب جب تمام اختیارات نچلی سطح پرمنتقل ہورہے ہیں توبلوچستان ضرورخوشحالی کی جانب گامزن ہوگاجس کیلئے حکومت کی جانب سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔