بعض ارکان نے اسمبلی کوتانگہ اسٹیڈبنادیاہے ،سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی،

ہارس ٹریڈنگ کاواویلاکرنے والوں کوان گھوڑوں کی نشاندہی کرنی چاہئے جواس میں ملوث ہیں تاکہ ان کے حلقہ انتخاب کے لوگوں کوبھی پتہ چل سکے ،رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 26 فروری 2015 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق سنیٹرحاجی لشکری رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے بعض ارکان نے اسمبلی کوٹانگہ اسٹیڈبنادیاہے ہارس ٹریڈنگ کاواویلاکرنے والوں کوان گھوڑوں کی نشاندہی کرنی چاہئے جواس میں ملوث ہیں تاکہ ان کے حلقہ انتخاب کے لوگوں کوبھی پتہ چل سکے کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کونہیں بلکہ گھوڑوں کومنتخب کرکے اسمبلی میں بھیجاہے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے سابق سنیٹرحاجی لشکری رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کی ایک عظیم تاریخ اورہمارے اکابرین کی ایک طویل سیاسی جدوجہد ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ سینٹ انتخابات کے موقع پر ہارس ٹریڈنگ کاواویلاہرطرف سے کیاجارہاہے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کو بعض ارکان نے ٹانگہ ا سٹینڈمیں تبدیل کردیاہے انہوں نے کہاکہ میں ہارس ٹریڈنگ کاواویلاکرنے والوں سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ ان گھوڑوں کی بھی نشاندہی کریں جواس وقت اسمبلی میں بیٹھ کرہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہے کیونکہ مجھے ایسامحسوس ہورہاہے ہارس ٹریڈنگ اورٹکٹ ٹریڈنگ والوں کے درمیان ٹاکراپڑگیاہے اورٹکٹ ٹریڈرزہارس ٹریڈرسے گھبرارہے ہیں بلوچستان کے عوام یہ سمجھتے ہے کہ ان کے منتخب کردہ ارکان اسمبلی بلوچستان اسمبلی میں بیٹھ کران کی قسمت کافیصلہ کرتے ہیں لیکن بعض ارکان نے مقدس ایوان کے ماحول کوبھی گدلاکردیاہے انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ کی بات کرنے سے گھوڑے بھی ناراض ہورہے ہیں کیونکہ وہ اس ٹریڈنگ میں شامل نہیں ہے لیکن ان کانام بارباراستعمال کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ دراصل بلوچستان میں ٹکٹ ٹریڈرزنے تمام معاملات کوپہلے ہی طے کرلیاہے اورمک مکاکرلیاہے اوروہ چاہتے ہیں کہ گھوڑے بغیرگھاس کے ریس میں دوڑیں لیکن ماضی بتاتاہے کہ گھوڑے کبھی بھی بغیرگھاس کے نہیں دوڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :