خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جنہیں کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر

جمعرات 26 فروری 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جنہیں کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔وہ آج صوبائی اسمبلی کانفرنس روم میں یواین ایف ڈی اے کے زیر اہتمام آباد میں اضافے اور اس سے پیداشدہ صورتحال سے متعلق مختلف مسائل پر منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے تقریب میں صوبائی اسمبلی کی خواتین اراکین اسمبلی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے عالمی برادری میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے اور آبادی میں ملکی وسائل پر ایک بوجھ ہے انہوں نے کہا کہ آبادی میں روز افزوں اضافے سے بے تحاشا مسائل پیداہورہے ہیں اور ملکی وسائل آبادی میں روزافزوں اضافے کی نذر ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عورت ، مرد گاڑی کے دو پہئے ہیں اور ملک کی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے اس تقریب کے نعقاد کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی سفارشات صوبائی اسمبلی کی متعلقہ مجلس قائمہ اور اس کے بعد اسمبلی میں لائیں انہوں نے یقین دلایا کہ قابل اعتماد سفارشات پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیں گی تقریب سے اراکین اسمبلی نسیم حیات اور مہرتاج روغانی کے علاوہ دیگر خواتین رہنماوں نے بھی خطاب کیا اور اس پروگرام کے انعقاد میں سپیکر اسدقیصر کے بھرپور تعاون کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :