صوبائی حکومت سیاحتی علاقوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے تاکہ ملک اور بیرون ملک کے سیاح یہاں راغب ہوں اور سیاحت کی صنعت کو فروغ مل سکے،

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی کی وفد سے بات چیت

جمعرات 26 فروری 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے سیاحتی علاقوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے تاکہ ملک اور بیرون ملک کے سیاح یہاں راغب ہوں اور سیاحت کی صنعت کو فروغ مل سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر رحمت الدین اور پاکستان تحریک انصاف کالام کے صدر ڈاکٹر ضیاء کی قیادت میں معاون خصوصی سے ملاقات کی اور 2010کی تباہ کن سیلابوں کے دوران تباہ ہونے والے ہوٹلوں کے نقصانات اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پیش کئے۔ڈاکٹر امجد علی نے وفد کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے لیے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالمنیم خان کے ساتھ ملاقات کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ فورم پر روابط کے ذریعے حل کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبا ئی حکومت کو تمام طبقوں کے مسائل کا بھر پور احساس ہے اور ان کے حل کے لئے ترجیحح بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں انہوں نے مینگورہ کالام سڑک کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کرنے اور مقامی آبادی کو بنیادی سہولتوں کی جلد فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعلیم، صحت اور سیاحت جسیے شعبوں کی ترقی پر خاص توجہ نہ دینے کی وجہ سے آج عوام کو کونا گوں مسائل کا سامنا ہے ۔

تاہم صوبائی حکومت نے ایسی ریکارڈقانون سازی کی ہے جس کی بدولت بد عنوانی، رشوت ستانی، اقربا پروری کے رجحان کا تدارک ہورہا ہے اور انصاف و مساوات کی بنیاد پر ترقی کے حصول کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی میرٹ کے تحت تعیناتی اور صحت کے اداروں میں سٹاف کی کمی کو پوراکرنے اور ان اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات ہماری حکومت کے عملی ثبوت ہیں۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ وہ عوام میں اتحادو اتفاق کی فضا قائم کرتے ہوئے موجودہ حکومت کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ صوبے کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کیا جاسکے۔ وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :