انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا یونیورسٹیز فیسوں میں اضافے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پتلے کو آگ لگاتے ہوئے طالب علم جھلس گیا،ہسپتال منتقل

جمعرات 26 فروری 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے یونیورسٹیز میں فیسوں میں اضافے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرے کے دوران پتلے کو آگ لگاتے ہوئے ایک طالب علم جھلس گیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے شیر شاہ سور روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے اور فیسوں میں اضافے کو مسترد کیا گیا مظاہرین نے جامعات میں فیسوں کے اضافے کو ظلم اور تعلیم دشمن پالیسی قرار دیا مظاہرین نے اس موقع پر حکومتی اور جامعات حکام کے پتلے نذر آتش کیے اور پتلے نذر آتش کرنے کے دوران ایک طالب علم آگ سے جھلس گیا جسے ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ہسپتال پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :